مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کاظمین میں کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اس حملے میں 18 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کاظمین میں خودکش کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیمیں امریکہ، سعودی عرب اور اسرائيل کے اشارے پر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ